الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ای وی ایم پر تکینکی کمیٹی اجلاس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ملک کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت سائنس ٹیکنالوجی حکام ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی کل ای وی ایم کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2023 کے انتخابات کا انعقاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروادی ہے، جس میں تمام مسائل کا جواب موجود ہے۔

اس کے علاوہ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے جو رپورٹس مانگیں وہ تمام جمع کروا دی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اگلا اجلاس 15 ستمبر کو ہو گا، جس میں مزید سفارشات پیش کریں گے۔

The post الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email