حیدرآباد میں معمولی سی بارشوں کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثر

حیدرآباد میں معمولی سی بارش کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثرہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو ریجن میں 11کے وی کے 45 بجلی کے پول  ہلکی طوفانی ہواوں کے باعث گر گئے ہیں، اسکے علاوہ 16 بجلی کے پول گرنے سے بھی مرکزی رہائشی علاقوں کی رات سے بجلی معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیو فورٹ اور کینٹ فیڈر کے 6 پول ، اولڈ فورٹ فیڈر کے 7 اور ایل 7 فیڈر کے 3 بجلی کہ پول گرچکے ہیں جبکہ  بھٹ شاہ میں 3 اور سن ، مانجھند ، ٹھٹھہ ، کھپرو سمیت مختلف علاقوں میں بھی پول گرنے سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کے پول نصب کرنے کا عملہ جاری ہے جلد نظام بحال کریں گے ، حیسکو کا عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے جبکہ چیف متاثر علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  بجلی کا نظام فلحال کچھ شہری علاقوں میں رات سے بند ہے، شہر میں  6فیڈرز متاثر ہیں جنہیں بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

The post حیدرآباد میں معمولی سی بارشوں کے باعث حیسکو کا نظام شدید متاثر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email