وزیراعظم کا عدم اطمینان کا اظہار؛ سیف سٹی پراجیکٹ کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سیف سٹی پراجیکٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کا ماڈل تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ غیر موثر ہونے کے بعد اب حکمت عملی میں تبدیلی ناگزیر قرار دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں مزید کیمرے سیف سٹی نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نئے ماڈل کے تحت شہر میں لگے نجی کیمرے بھی سیف سٹی کا حصہ بنیں گے۔

شہر کی بلند و بالا عمارتوں، پلازوں کے کیمرے بھی پراجیکٹ سے منسلک ہوں گے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی کیمروں کو بھی سیف سٹی سے لنک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کو مرحلہ وار طریقہ کار کے ذریعے مربوط بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تمام پلازوں پر لگے کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ سے منسلک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی کیمروں کو لنک کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں ایک ماڈل ریزولوشن کیمرہ تمام جگہوں پر منسلک کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس بھی آج طلب کرلیاہے۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں سینئر وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ
اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے

سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

The post وزیراعظم کا عدم اطمینان کا اظہار؛ سیف سٹی پراجیکٹ کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email