اداکاراؤں کی گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر

اداکاراؤں کی مستی اور مزا کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو کہ صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

حال ہی میں کچھ اداکاراؤں کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارائیں گول گپے کھاتے ہوئے نظر آئی ہیں۔

عام طور پر دیکھا جائے تو گول گپے کھانے کے دوران جو صورتحال پیدا ہوجاتی ہے وہ گندگی میں شمار کی جاتی ہے۔

لیکن اداکاراؤں کی اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گول گپے بھی بہت تمیز کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

پاکستانی اداکارہ علی انصاری اپنی منگیتر اداکارہ صبور علی کو گول گپے کھلا رہے ہیں ۔

دوسری ویڈیو میں ادکارہ کنزیٰ ہاشمی کو گول گپے کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

لیکن نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ اداکارائیں بہت تمیز اور صفائی کے ساتھ ایک ہی بار میں پوا ایک گول گپہ کھالیتی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے مایوں میں بنائی گئی تھی جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکاراؤں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور صبور علی، اداکارہ منال کان کی بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

The post اداکاراؤں کی گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email