وزیراعظم کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دور شروع ہواہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری کر دہ اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ آج جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کیا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس منظور کر کے محکموں کو بااختیار بنایاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے،17 محکموں کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حصہ بنایاگیا ہے ، اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں۔ سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈزمن پسند اضلاع پر خرچ کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈز صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے۔ اب جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔

سیف اللہ نیازی دوروں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کریں گے۔

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس  بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔ 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔

The post وزیراعظم کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دور شروع ہواہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email