منال اور احسن کے مایوں کی تقریب سے اریبہ حبیب کی تصاویر

گزشتہ رات اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے مایون میں شریک اداکارہ اریبہ حبیب نے تقریب میں لی جانے والی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ اریبہ حبیب کو مایوں کی تقریب کی مناسبت سے روایتی انداز کو ایک نیا لک دیتے ہوئے جوڑا پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اربیبہ حبیب اپنے اس روایتی جوڑے میں بہت دلکش نظر آرہی ہیں۔

ان تصایو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اریبہ حبیب نے لکھا ہے کہ ’کیونکہ میری مینو کی مایوں ہے‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب اور اداکارہ منال خان ایک ساتھ ایک پاکستانی ڈرامے میں کام کرچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

اس ڈرامے کو پاکستانی بھر میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی جبکہ اداکارہ منال خان نے اریبہ حیبی کی چھوٹی بہن ہونے کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ منال اور اریبہ کے اس ڈرامے میں اداکارہ منال خان نے ایک منفی کردار ادا کیا تھا جسے پاکستان بھر میں بہت پسند کیا تھا ۔

اداکارہ اریبہ حبیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی  ہیں۔

خیال رہے کہ اریبہ حبیب ایک پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں انہوں نے اداکاری کا آغاز 2018ء کے سیریل میں منفی کردار سے  کیا تھا۔

The post منال اور احسن کے مایوں کی تقریب سے اریبہ حبیب کی تصاویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email