سندہ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میرٹ اور قانون کی دہچیاں اڑا دیں

سندہ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میرٹ اور قانون کی دہچیاں اڑا دیں  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندہ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میرٹ اور قانون کی دہچیاں اڑاتے ہوئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لیے ڈاریکٹر فنانس کی تقرری کے لیے قوائد وضوابط کو نظرانداز کر دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ کمیٹی نے ان امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن کے پاس مطلوبہ اہلیت نہیں یا وہ متعلقہ تجربے سے کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بیس گریڈ کی پوسٹ ڈاریکٹر فنانس کے لیے 57 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے  جن میں سے 6 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواران میں سید فائق حسین، گل محمد ، منظور سیال طالب حسین سمیت ودیگر کو شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاریکٹر فنانس کی تقرری کے لیے دس سال مالی معاملوں میں تجربہ اور چارٹرڈ اکائونٹٹ کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔

The post سندہ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میرٹ اور قانون کی دہچیاں اڑا دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email