وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں سینئر وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ، شریک ہوں گے۔

، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ
اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 400ارب روپے کی  زمین  پر قبضہ ہوا یا وہ ایسے ہی پڑی ہوئی تھی، طاقت ورلوگ  زمینوں پر قبضہ کرکے   پیسہ بناتے ہیں  ۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آرنظام  کو بہت پہلے کمپیوٹرائزڈ کردینا چاہیےتھا، قبضہ مافیا نہیں چاہتے کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر وں میں  زمین تیزی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے جبکہ قبضہ مافیابہت طاقتورہوچکاہے  ، طاقتورلوگ کمزورلوگوں پرظلم کرتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عدالتوں میں 50فیصد کیسز زمینوں سے متعلق ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، قبضہ گروپ کو ٹیکنالوجی سے شکست دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ لینڈ یکارڈ سے پتہ چل جائے گاکہ پلاٹ کس کی ملکیت ہے، تین بڑے شہروں کا  لینڈ ریکارڈ نومبر تک ڈیجیٹیلائزڈ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل  کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے معاشرے میں منشیات  خصوصاً نوجوان نسل  کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاتھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کےحوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کی موجودہ کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے اور ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جائے  جبکہ منشیات کی پیداوار  کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

The post وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email