بارش کے باعث ایم اے جناح روڈ پر گڑھا پڑ گیا

شہرقائد میں ہوئی حالیہ بارشوں کے باعث شہر کے علاقے  ایم اے جناح روڈ پر 4 فٹ چوڑا اور زمین میں گہرا گڑھا بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روڈ کے درمیان میں پڑنے والا گڑھا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گڑھا بند کرنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ  اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔

 محمکہ موسمیات کی جانب سے رات میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں 37، ,ناظم آباد میں 32، مسرور بیس میں 17، کیماڑی میں، 15 یونیورسٹی روڈ میں 7.8، ,گلشن حدید میں  4 ، جناح ٹرمینل مین 2.8، پی اے ایف فیصل بیس میں 2.0   ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post بارش کے باعث ایم اے جناح روڈ پر گڑھا پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email