حیدرآباد میں بھی بارشوں کا امکان

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد اور گردنواح میں بھی گرچ چمک کے ساتھ موسلادہار بارش کا امکان  بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بادلوں کے ڈیروں کے ساتھ حبس کا روز بھی برقرار ہے جس کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

دوسری جانب شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد شاہراہوں پر گندہ پانی بھی جمع ہوگیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

شاہراہوں پر گندہ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج شام میں بھی میرپورخاص، بدین، تہرپارکر اور حیدرآباد کے چند علاقوں میں  موسلادہار بارش کا امکان ہے۔

The post حیدرآباد میں بھی بارشوں کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email