لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ ناصر خان یوسف زئی نے حلف لیا.۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے لسبیلہ بار میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقرسب کے مہمان خصوصی سیشن حج لسبیلہ ناصر خان یوسف زئی اور اعزازی مہمان محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد ایڈووکیٹ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جح لسبیلہ نے بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز آچکے ہیں اور اس کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا ۔

تقریب حلف بر داری سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ نا صر خان یوسفز ئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہما را کام ہے عدل فر اہم کرنا ہی کا میابی ہے ، جبکہ مثبت سوچ پر عمل کرکے ہی ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص ہو کر مقدمات کی نیک نیتی سے پیروی کریں تاکہ مقدمات کے فیصلے جلد از جلد ہو سکیں اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے وکلاء احتجاج اور ہڑتالوں پر وقت ضائع کرنے کے بجائے بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں.

واضح رہے تقریب سے نو منتخب صدر مجیب الر حمن ایڈوکیٹ، جنر ل سیکر یٹر ی الہی بخش ایڈوکیٹ،سابق صدر غلام رسول انگا ریہ ایڈوکیٹ،شاہ زیب ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

The post لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email