جنگلاتی اثاثہ جات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، سبطین خان

وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ جنگلاتی اثاثہ جات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کا لیہ کے جنگلات میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا جبکہ مقامی شہری کی شکایت اور نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر جنگلات نے محکمہ جنگلات لیہ کے افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سبطین خان  کا کہنا ہے کہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جوکہ، 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

سبطین خان  کا کہنا تھا کہ سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے لکڑیاں پکڑیں جبکہ لکڑیاں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  مقامی وڈ کنٹریکٹر لکڑیاں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے ملتان لے جا رہا تھا جبکہ لوڈ کی گئی لکڑیاں 53 ہزار روپے سے زائد مالیت کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضہ شدہ لکڑیاں شیشم کی اور ٹالیوں کی تعداد 155 ہے۔

وزیر جنگلات نے جنگلات کے اثاثہ جات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکڑی چوری جیسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

سبطین خان کا کہنا تھا جنگلاتی اثاثہ جات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقامی شہری نے وزیر جنگلات سبطین خان کو کا لیہ کے جنگلات سے درختوں کی کٹائی اور لکڑی چوری کی شکایات کی تھیں جس پر وزیر جنگلات نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ڈیوٹی عملہ کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے،تاہم وزیر جنگلات نے تین دنوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

The post جنگلاتی اثاثہ جات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، سبطین خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email