لاہور کے بعد چنیوٹ میں بھی سر عام خاتون کو چھیڑنے کا واقعہ

صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد چنیوٹ میں بھی سر عام خاتون کو چھیڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

  ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کا کہنا ہے کہ تھانہ لالیاں پولیس نے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر کر اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین سے بدسلوکی ااورہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعے کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی اور اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں‌ خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی تھی ۔

The post لاہور کے بعد چنیوٹ میں بھی سر عام خاتون کو چھیڑنے کا واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email