ایمن خان نے 9 ملین فالورز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی ڈرامنہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 9 ملین فالورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر اپنے 9 ملین فالورز مکمل ہونے پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

90 لاکھ فالورز کی گینتی پوری کرنے کے بعد  ایمن خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

خیال رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔

ایمن خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔

The post ایمن خان نے 9 ملین فالورز کا سنگ میل عبور کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email