جاوید لطیف کو آج نیب لاہور میں طلب کر لیا

لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو آج نیب لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو 11 بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دے رکھی ہے اور نیب نے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو اپنا بین ریکارڈ کروانے کا آخری موقع بھی دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف پر 50 کڑور سے زائد غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف سے پوچھ گچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو 9 ستمبر کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی اور لیگی رہنما برجیس طاہر کو بھی 10 ستمبر کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ نیب ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ہدایت پر نیب حکام نے دونوں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

The post جاوید لطیف کو آج نیب لاہور میں طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email