گوگل فوٹوز سے ڈیلیٹ ہونے کیسے ری اسٹور کیا جاسکتا ہے؟

گوگل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا ایپ گوگل فوٹوز صارف کی تصاویر کا بیک اپ رکھتا ہے  اور صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ  رکھنے کیلئے سب سے پسندیدہ آپشنز میں سے ایک ہے۔

اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ صارف سے اپنی ڈیوائس کے علاوہ گوگل سے بھی اپنی تصاویر ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوجاتا ہے۔

لیکن اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوگل فوٹوز میں تصاویر ری اسٹور کرنے کا آپشن دے دیا ہے۔

جو تصاویر اور ویڈیوز آپ گوگل فوٹو ز میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں  وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہونے  سے پہلے 60 دن کے لیےٹریش کے فولڈر میں موجود ہوتی ہیں اور ان کو واپس لانا ممکن ہے ۔

اگر آپ بھی اپنی ڈیلیٹ شدہ تصاویر واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ اسٹیپس فالو کرنے ہونگے۔

سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ فون ، اینڈرائیڈ ٹیبلٹ ، آئی فون یا آئی پیڈ پر تصویر یا ویڈیو کو واپس لانے  کیلئے گوگل فوٹوز ایپ کھولیں۔

اس کے بعد نیچے ، لائبریری کے آپشن کو دبائیں اور ٹریش کے  فولڈر میں جائیں۔

پھر وہ تصویر یا ویڈیو تلاش کریں جسے آپ واپس لانا چاہتے ہیں ، تصویر یا ویڈیو مل جانے کے بعد اس  کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

نیچے ری اسٹوی کے آپشن کو دبائیں ،جس کے بعد  تصویر یا ویڈیو  فون کی گیلری، گوگل فوٹو لائبریری یا جس ایلبم میں وہ پہلے موجود تھی وہاں دوبارہ چلی جائے گی۔

The post گوگل فوٹوز سے ڈیلیٹ ہونے کیسے ری اسٹور کیا جاسکتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email