عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے اپنے گھر کے کچن میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل گی۔

تفصیلات کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے اپنے گھر کے کچن میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

نوواک کی اہلیہ جیلینا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹینس اسٹار کو سِنک میں کھڑے برتن دھوتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنی اہلیہ سے سربین زبان میں گفتگو بھی کررہے ہیں جب کہ جیلینا اس دوران ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے دونوں کی گفتگو کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا گیا جس کے مطابق نوواک نے اہلیہ کے پوچھنے پر برتن دھونے کو اپنی تیسری شفٹ قرار دیا۔

نوواک کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو یوں گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا دیکھ کر خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا جبکہ کھلاڑی کی اہلیہ نے ویڈیو پر مزاحیہ کیپشن درج کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ نوواک کی تیسری شفٹ ہے جبکہ انہوں نے اپنے خاوند کو ‘موسٹ ویلیو ایبل پلیئرکے خطاب سے بھی نوازا۔

The post عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email