18 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں عروج پر

18 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں عروج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیویزٹیم کوسربراہ مملکت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ کیویزٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلنے ہفتے کو چارٹر فلائٹ سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان کا منتخب اسکواڈ  بدھ کو اسلام آباد میں یکجا ہوگا اور دوسرے کووڈ ٹیسٹ اور ایک روزہ آئسو لیشن کے بعد کھلاڑی عبوری کوچز ثقلین مشتاق اورعبدالرزاق کی زیرنگرانی ٹریننگ کا آغازکریںگے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا، نیوزی لینڈ نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح بلکہ ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ ٹیم بھی ہے، وہ آئی سی سی کی موجودہ ورلڈٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی  تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ۔ مہمان ٹیم کا دورہ  پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک محفوظ اور پرامن ملک ہونے کی دلیل ثابت ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سیریز میں یہ اضافہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت کرے گا بلکہ اس سے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو پاکستان میں مزید وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا، جس سے وہ پاکستانی ثقافت سے روشناس ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاک کیویزون ڈے سیریزکے میچز17،19 اور 21ستمبرکو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ  25،26،29 ستمبراور یکم اور3 اکتوبرمیں ٹی ٹوئنٹی میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں۔

The post 18 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں عروج پر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email