محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 37، ناظم آباد 32، مسرور بیس 17، کیماڑی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ 7.8، گلشن حدید 4 ، جناح ٹرمینل 2.8، پی اے ایف فیصل بیس میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں رات گئے بارش کے باعث شہر کا بیشتر علاقہ جل تھل ہوگیا ہے، مختلف علاقوں کی سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

The post محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email