بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی کی علیحدگی ہوگئی

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق اطلاع دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اپنے  جاری کردہ پیغام میں عائشہ مکھرچی نے لکھا کہ جب تک مجھے دو بار طلاق نہیں ہوئی میں سمجھتی تھی کہ یہ ایک برا لفظ ہے،   پہلی بار جب مجھے طلاق ہوئی تو میں شدید خوفزدہ تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت لگ رہا تھا کہ میں بہت غلط کررہی ہوں لیکن  اب آپ تصور کریں، مجھے اس سے دوسری بار گزرنا پڑ رہا ہے۔

 دوسری جانب کرکٹر شیکھر دھون کی جانب سے فی الحال اپنی طلاق سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی آسٹریلوی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جن کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔

The post بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی کی علیحدگی ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email