شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 16 ستمبر کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 2 روزہ اجلاس 16 ستمبر کو دوشنبے میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 16 ستمبر کو تاجکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سربراہ کانفرنس کے دوران کئی دستاویزات کی منظوری دی جائے گی، شنگھائی تعاون تنظیم کی 2022 سے 2039 تک روٹیشن پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چین سے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، سیکیورٹی، ٹریڈ، اکانومی، انرجی، انڈسٹری کے شعبوں میں رکن ممالک میں تعاون بڑھانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علاقائی منسلکی اور ٹرانسپورٹ لنکس اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے نمٹنے پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان انفارمیشن سیکیورٹی و سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوگی۔

The post شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 16 ستمبر کو ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email