ڈرائیونگ لائیسنس سندھ کی جانب سے بڑا اعلان

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائیسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کی جملہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچوں میں دو شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے تدارک کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی سہولت کیلئے کراچی کی جملہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچوں میں صبح و شام دو شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سندھ منیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پہلی شفٹ صبح 9 بجے تا دن 2 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دن 3 بجے تا رات 8 بجے تک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ ایک دن پہلے پری اپائنمنٹ جو کہ گوگل پلے اسٹور سے با آسانی ویب سائیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے، اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچ میں نئے لائیسنس بنوانے یا پہلے سے بنے ہوئے لائیسنس کی تجدید کیلئے اپنی منتخب شدہ ڈرائیونگ لائیسنس برانچ میں تشریف لائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائیسنس ایس او پیس کی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنوائیں۔

The post ڈرائیونگ لائیسنس سندھ کی جانب سے بڑا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email