وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا دورہ کراچی

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کل کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع موبائل اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس کا ٹور شامل ہو گا، وفاقی وزیر انڈسٹریل پارکس کی تعمیراتی پیش رفت سے متعلق اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیر خسرو بختیار کراچی میں مقیم کاروباری برادری اور صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے دو روزہ دورے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار گورنر  سندھاور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

The post وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا دورہ کراچی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email