ملک میں کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیں گے، طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مکاتب فکر کے قائدین سےملاقاتیں کریں گے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر افغانستان میں مداخلت کے الزامات لگانے والے ہندوستان کو خوش کر رہے ہیں، پاکستان دشمن قوتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان افغانستان تعلقات خراب ہوں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں علماء و مشائخ نے اہم کردار ادا کیا ہے، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق واضح ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مقدسات محترم ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں بعض ایسے امور سامنے آئے ہیں جن کا مقصد صرف ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دیگر مذاہب کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، پاکستان میں انتشار کا فائدہ صرف پاکستان دشمن قوتوں کو ہوگا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ ہر مسلمان کی اساس ہے، ملک بھر میں 7 ستمبر کو ختمِ نبوت کانفرنسز ہوئی ہیں کسی نے پابندی نہیں لگائی، مسترد شدہ سیاسی مذہبی رہنما صرف اپنی سیاست کیلئے عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ؐ کا نام لیتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کے قانون کا اللہ کے بعد پاکستان کی عوام محافظ ہے، ناموس رسالت ؐ کے قوانین کو کوئی نہ تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی ان کو کوئی خطرہ ہے۔

The post ملک میں کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیں گے، طاہر محمود اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email