جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب

سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے کا نقد انعام دےدیا گیا، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے گولڈ میڈل پہنایا اوروائس چانسلر ولی الدین نے دو لاکھ روپے نقد انعام دیا  ہے۔

یاد رہے کہ سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اولمپکس مقابلے کے دوران گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ  ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔

تقریب میں ڈاکٹر عاصم حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت  کی، تقریب میں ہاکی اولمپیئن سید سمیر حسین، پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، سندھ کی صدر حمیرہ خان نےبھی شرکت کی۔

The post جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email