کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا منصوبہ بنالیا

کے الیکٹرک نے اپنی نجکاری کا عمل پورا کرنے کے لئے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے شہریوں سے مزید 9 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی کے ٹیکس جمع کرنے کا نیا کھیل کے الیکٹرک اس منصوبے کے تحت کے ایم سی سے ے ٹیکس جمع کرکے سندھ حکومت سے اپنی ریکوری کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی کے ساتھ ڈیل میں کے الیکٹرک کے واجبات سب سے بڑی رکاوٹ تھے کے الیکٹرک کی جانب سے سندھ حکومت کو ماہانہ 2 ارب روپے کی بلنگ کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک سندھ حکومت کی جانب سے ادائیگی میں کمی کی وجہ اس معاہدے کی سب سے اہم وجہ قرار دی جارہی ہے ،سندھ حکومت نے بھی ریکوری کے لئے کے الیکٹرک کے منصوبے پر لبیک کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہریوں سے فائز ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس بجلی کے بل کے ذریعے لیا جائے گا، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ  سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے تقریبا 50 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک شنگھائی کے ساتھ معاہدے میں یہ تمام وصولیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ،ایس ایس جی سی کو بھی کے الیکٹرک نے 100 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

The post کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا منصوبہ بنالیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email