حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات کی جس میں وفد میں جی ایم ملک، انوار اختر ایڈووکیٹ، جواد حامد، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، اقبال مرتضیٰ، عبد الحفیظ چوہدری اور شبیر احمد شریک تھے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے، حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے، منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں۔

ملاقات میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ اسپورٹس امیج کی بحالی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں، منہاج یونیورسٹی طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

The post حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email