پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے شجر کاری مہم کے لیے جتنا کام کیا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہے۔

گورنر پنجاب کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ جی ایس پلس سٹیٹس کی وجہ سے پاکستان کو 24 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوچکا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کے تعاون سے کورونا کے دوران 12 ارب کی گورنر ہاؤس سے چیریٹی کی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔

چوہدری محمد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہماری کلین اینڈ گرین مہم کو سراہ رہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

The post پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email