لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی؛ متاثرہ خاتون کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

چنگچی رکشے میں اوباش نوجوان کی لڑکی سے نازیبا حرکت کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشے میں بیٹھی لڑکے نے نے چار ملزمان کو شناخت کر لی ہے۔

رکشا سوار متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔

لڑکی نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کروائی۔

لڑکی نے بتایا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی، اس کے ساتھ رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔

چنگچی گزشتہ دنوں قبل چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آئی تھی۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے واقعے کے بعد چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سامنے منظرے عام پر آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

ایسے میں کئی اور نوجوان بھی چنگچی رکشا کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار ان کی طرف آنے والوں کو روکتی ہے۔

تاہم یہ واقعہ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں پیش آیا۔

اس حوالے سے فیاض الحسن نے کہا تھا کہ ملزم ٹریس ہو گیا ہے، گرفتارکر کے سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پنجاب پولیس نے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس نوجوان کو ٹریس کرلیا ہے۔

انہوں نے کہ بتایا تھا کہ ٹریس کرنا اہم کام تھا کیوںکہ ویڈیو میں اس کا چہرہ نہیں تھا تاہم ٹریس ہوگیا ہے تو گرفتاری بھی عمل میں آجائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

The post لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی؛ متاثرہ خاتون کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email