منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی پر حرا سومرو کی تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا سومرو نے منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب پر سخت تنقید کی ہے۔

اداکارہ حرا سومرو نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منال خان اور احسن محسن کی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی پر حرا سومرو کی تنقید

حرا سومرو نے تنقید کرتے ہوئے انسٹا گرام اسٹوری لکھا ہے کہ اگر میں غلط ہوں تو مجھے معاف کیجیئے گا، پر ماہِ محرم میں ناچ گانے پر حکومت کی جانب سے سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر ویڈیوز بن رہی ہیں، اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا یہی ہوتا؟۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی 10 ستمبر بروز جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو ولیمہ طے پایا ہے۔

 

The post منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی پر حرا سومرو کی تنقید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email