اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہوتی ہے تو سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 400ارب روپے کی  زمین  پر قبضہ ہوا یا وہ ایسے ہی پڑی ہوئی تھی، طاقت ورلوگ  زمینوں پر قبضہ کرکے   پیسہ بناتے ہیں  ۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آرنظام  کو بہت پہلے کمپیوٹرائزڈ کردینا چاہیےتھا، قبضہ مافیا نہیں چاہتے کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر وں میں  زمین تیزی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے جبکہ قبضہ مافیابہت طاقتورہوچکاہے  ، طاقتورلوگ کمزورلوگوں پرظلم کرتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عدالتوں میں 50فیصد کیسز زمینوں سے متعلق ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، قبضہ گروپ کو ٹیکنالوجی سے شکست دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ لینڈ یکارڈ سے پتہ چل جائے گاکہ پلاٹ کس کی ملکیت ہے، تین بڑے شہروں کا  لینڈ ریکارڈ نومبر تک ڈیجیٹیلائزڈ ہوجائے گا۔

The post اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email