کوئٹہ میڈیکل ٹیسٹ طلباء کا احتجاجی دھرنا

کوئٹہ کے پری میڈیکل ٹیسٹ طلباء کا  احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پری میڈیکل ٹیسٹ کے طلباء و طالبات کی جانب سے مطالبات کے حق میں دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دہرنا دیا گیا جس میں طالب علموں سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طلباء کا کہنا تھا کہ پولیس نے دھرنے میں شریک طلباء کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے طلباء کو گرفتار کرکے سٹی تھانے منتقل کردیا ہے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات آن لائن ٹیسٹ کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ  پرامن احتجاج کررہے تھے پولیس نے بےدردی سے گاڑی میں پھینک دیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جارہے رکھے گے۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں خواتین طلباء بھی موجود تھے جبکہ پولیس نے روایات پامال کرکے خواتین طلباء کو بھی گرفتار کیا گیا۔

The post کوئٹہ میڈیکل ٹیسٹ طلباء کا احتجاجی دھرنا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email