پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر مسز اینڈرولا نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی خاص کر افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے باہمی تعاون میں اضافے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

The post پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email