وزیر اعظم دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے، شیڈول جاری

وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے، جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کر دہ شیڈول کے مطابق  وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت اور خطاب کرینگے

وزیر اعظم دبئی ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کرینگے جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزراء اورمعاونین مشیر بھی ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

دبئی ایکسپو 2020 

واضح رہےکہ دبئی ایکسپو 2020 کا مشن دنیا کے سب سے اہم مسائل کے لیے نئے تصورات، سوچنے کے طریقے اور حل فراہم کرنا ہے۔

دبئی ایکسپو میں سیاحوں کےلیے دنیا بھر کے مقامات اور آئیڈیاز کی نمائش پیش کی جائیگی۔

 ایکسپو کا متاثر کن تعمیراتی پویلین، اعلیٰ تکنیک اور گزشتہ ناقابل تصور پرکشش مقامات متاثر کن ہونے سے کم نہیں ہیں۔

ایکسپو 2020 کی چیف آف اسٹاف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ایکسپو 2020 چھ مہینے تک چلے گا ،جس میں عالمی اہمیت کے اہم مسائل مثلا آب و ہوا میں تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم تک مساوی طور پر پہنچنے کو یقینی بنانا اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بین الاقوامی برادری ان چیلنجوں کے حل پر زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے جو ہمیں بطور انسان درپیش ہیں۔

ایکسپو 2020 آئندہ ماہ یکم اکتوبر سے31 مارچ 2022 تک اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے جانا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایکسپو2020 میں شرکت کے لیے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ایکسپو کو عالمی وبائی مرض کے پس منظر میں دیکھنا پڑے گا۔

اس میں جاری پروگراموں میں مختلف موضاعات میں موسمیاتی تبدیلی سے گفتگو شروع ہو کر خلا کے موضوع تک جائے گی اور مارچ 2022 میں پانی کے موضوع کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔

The post وزیر اعظم دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے، شیڈول جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email