سندھ حکومت اور کے الیکٹرک نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کرلی

سندھ حکومت اور کے الیکٹرک نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور کے الیکٹرک نے شہریوں کو لوٹنے کی مشترکہ حکمت عملی بنا لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک نے ایم سی کا متنازعہ میونسپل سروسز بل کے الیکٹرک کے بلوں میں لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میونسپل سروسز بل متنازعہ ہے، شہریوں کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے اور یہ بل شہریوں پر مسلط کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی طرف سے جاری کردہ اس بل میں کراچی کے شہریوں کو کچرہ اٹھانے ،سیوریج کا نظام ٹھیک کرنے اوردیگر سہولت دینے کے دعوے کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک شہریوں سے پہلے ہی  ٹی وی سرچارج  بھی وصول کررہا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں وزیرِ توانائی امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، ڈائریکٹر کے ای حارث جامی نے شرکت کی تھی، دورانِ اجلاس کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی ٹیکس وصولی پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

The post سندھ حکومت اور کے الیکٹرک نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email