دنیا میں سستے ترین انٹرنیٹ کی فراہم کرنے والے ممالک کون سے ہیں؟

پچھلے کچھ سالوں کے برعکس  اس دور جدید میں انٹرنیٹ کی مانگ میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دنیا بھر میں نت نئے اقدامات اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے اور ان کی مدد حاصل کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو برق رفتار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انٹریٹ کی ضرورت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اگر یوں کہیں کہ آج کی تاریخ میں کوئی بھی انسان انٹرنیٹ کے بضیر گزارا نہیں کرسکتا ہے۔

حال ہی میں ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ ایسے ممالک ہیں جو کہ دنیا بھر میں سستے ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

سروے کے مطابق اسرائیل دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کے شہری ماہانہ 8 روپے چالیس پیسے ادا کر کے تیز ترین اور سستا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں، اس کی رفتار 35.98 ایم بی ہے۔

فہرست میں کرغزستان دوسرے، فجی تیسرے، اٹلی چوتھے اور روس پانچویں نمبر پر رہا۔

فہرست میں چین، بھارت کا نام بھی شامل ہے جہاں بالترتیب 87 روپے 35 پیسے ماہانہ پر 150 ایم بی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ہونے والے سروے میں انٹرنیٹ کی ایک جی بی کی اوسط رقم 43 روپے 68 پیسے کے قریب تھی جو 2021 میں 114 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

The post دنیا میں سستے ترین انٹرنیٹ کی فراہم کرنے والے ممالک کون سے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email