لاہور میں بارش، ٹھنڈی ہوائوں نے موسم خوشگوار بنا دیا

لاہور میں موسم کی انگڑائی کمال کی رت لائی، لاہور میں آسمان سے گرتی بوندوں نے گرمی کو بھگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  باغوں کے شہر لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ، آسمان سے بادل برسے تو گرمی اُڑن چھو ہوگئی۔ ٹھنڈی ہوا کے پر کیف جھونکوں سے لاہوریوں کو آنکھیں دکھاتے سورج کا پارہ بھی نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کے تیور بدلے تو شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے، دن کے وقت رات کا سماں، ہوگیا جبکہ  ٹھنڈی ہوائوں نے چار چاند لگا دئیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہری خوشگوار موسم انجوائے کرنے لگے جبکہ آج سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ چار دن جاری رہے گا جبکہ  محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

The post لاہور میں بارش، ٹھنڈی ہوائوں نے موسم خوشگوار بنا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email