مریم صفدر نے پہلی سماعت میں جھوٹ بولا کہ وکیل چھٹی پرہے ، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ مریم صفدر نے پہلی سماعت  میں جھوٹ بولا کہ وکیل چھٹی پرہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز کی عدالت پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولا کی ان کا وکیل چھٹی پر ہے جبکہ وہی وکیل 31 اگست کو احتساب عدالت لاہور میں پپیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج مریم نواز وکیل کو برطرف کر رہی ہیں ، عدالت کو گمراہ کرنےاور تاخیری حربوں سے کیا حاصل ہو گا۔

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں اور آج بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کروانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیش کی جانے والی درخواست میں تمام حقائق شامل ہوں گے کہ کیس کیوں بنایا گیا، اس کے محرکات کیا تھے، کون تھا اس کے پیچھے اور کیسے وہ کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی۔

The post مریم صفدر نے پہلی سماعت میں جھوٹ بولا کہ وکیل چھٹی پرہے ، شہزاد اکبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email