کنٹونمنٹ انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی نے کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان اور منصور حیات خان کو نوٹس جاری کیا گیا اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب عمار صدیق خان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اراکین اسمبلی کو 09 ستمبر تک تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ٹیکسلا کنٹونمنٹ کے امیدواران کی انتخابی مہم میں شرکت کی۔

The post کنٹونمنٹ انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email