راولپنڈی:ٹریفک پولیس نے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک ڈائیورشن کا پلان جاری کردیا

راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والا کرکٹ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 ستمبر سے  21 ستمبر تک  کھیلا جائے گا۔

کرکٹ میچ میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 327 اہلکار وافسران خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کرکٹ میچ میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔

کرکٹ میچ میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا اور راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6 روڈ چوک سے سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

کرکٹ میچ میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ 9 یونیو سے آنے والا ٹریفک آئی جی پی روڈ کی طرف موڑا جائے گا، میچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ کو 9 ایونیو چوک تک دونوں اطراف کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

دوسری جانب سی ٹی او رائے مظہر اقبال  نے بتایا ہے کہ دوران میچ شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔

The post راولپنڈی:ٹریفک پولیس نے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک ڈائیورشن کا پلان جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email