شریف خاندان اگر بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے ، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان اگر بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو آگے نہیں چلنے دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان التواؤں کے پیچھے چھپ رہا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواؤں کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا ، اب وکیل کی بیماری کا بہانہ کر کے شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا ، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ، عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک شریف خاندان پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے ، شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان وکیل کابہانہ بناکرکیسزمیں تاخیرکررہاہے ، ان سے کرپشن کا سوال ہو تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں ، آج انکے وکیل بھی بیمار ہوگئے ، امجدپرویزگزشتہ ہفتے31اگست کونیب عدالت میں پیش ہوئے ، امجدپرویزنیب کورٹ پیش ہوسکتےہیں توانکےکیس میں کیوں نہ ہوئے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ان کےقطری خط کوکسی نےقبول نہیں کیا ، آپ کےپاس عدالت کومطمئن کرنےکیلئےثبوت نہیں ، التواء کے پیچھے چھپنے والے ڈھونگ کو بند ہونا چاہیے ، عوام چاہتی ہے اب اپیلوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ، مریم صفدرکوچیلنج کرتاہوں عدالت کوکیس کی روزانہ سماعت کاکہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آپ نےملک کاپیسہ لوٹا،منی لانڈرنگ کی ، نوازشریف لندن میں چائےاورپولومیچ کےمزےلےرہےہیں ، م اورش لیگ کی لڑائی اب میڈیاکےسامنےبھی آگئی ، شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کاسوال پوچھنےپرمریم خاموش ہوگئی تھیں ، ن لیگ کی قیادت کےفیصلےاب ٹاس پرہوں گے ، پیپلزپارٹی،ن لیگ کامقابلہ اپوزیشن لیڈرکیلئےہے۔

The post شریف خاندان اگر بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email