پشاور: موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

تفصیلات کے مطابق پشاور میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سٹی ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی روڈ بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے علاقے شت نگری میں اور بی آر ٹی اسٹیشن کے انڈر پاس میں بھی  بارش کا پانی جمع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے علاقعے چارسدہ روڈ،باچا خان چوک ،گلبہار اور گلبرگ  اس کے علاوہ صدر  کی سڑکوں پر  بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کی دلہ زاک روڈ، اسمبلی چوک اور شہر کے اطراف میں واقع نشیبی علاقے بھی بارش کا پانی میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میں  جاری تیزبارش نے نکاسی آب کے نظام کی قلعی کھول دی ہے اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہیں ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارش سے قبل 25 ایسے مقام کی نشاندہی کی تھی جہاں پر زیادہ بارش  کی وجہ سے پانی جمع ہوسکتا تھا، ان 25 مقامات کے لیے خصوصی 122 اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ آج راولپنڈی ، پشاور اور اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کے کئی مقامات سے بارش کا پانی نکالا جا چکا ہے۔

The post پشاور: موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email