حوا کی بیٹی کے ساتھ  ظلم کا سلسلہ نہ رک سکا

سرگودھا میں حوا کی بیٹی کے ساتھ  ظلم کا سلسلہ نہ رک سکا ، سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ میانہ میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ میانہ کی 18 سالہ شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا کیس سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولٹری شیڈ میں کام کرنے والی انعم بی بی شیڈ مالک سے تنخواہ لینے گئی جہاں شیڈ مالک کے بیٹے محمد حمزہ نے 2 ساتھیوں کی مدد سے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈلا۔

اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مڈھ رانجھا پولیس نے زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں جبکہ ملزمان  جلد گرفتار کے لیے جائیں گے۔

اس ضمن میں پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

The post حوا کی بیٹی کے ساتھ  ظلم کا سلسلہ نہ رک سکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email