قومی ون ڈے اسکواڈ کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی لاہور سے اسلام آباد روانگی

قومی ون ڈے اسکواڈ کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف بذریعہ بس اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ فہیم اشرف، حسن علی،محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر بھی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل، افتخار احمد، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور محمد حارث کی بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوگئے، جبکہ کپتان بابر اعظم، امام الحق، شاداب خان اور محمد رضوان سمیت باقی تمام کھلاڑی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجر منصور رانا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق سمیت ٹرینر ڈرائکس سائمن بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹ اسٹاف میں شامل دیگر ارکان میں شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور کلف ڈیکن (فزیو) شامل ہیں جبکہ ابراہیم بادیس محمد (میڈیا منیجر) اور عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) بھی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

The post قومی ون ڈے اسکواڈ کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی لاہور سے اسلام آباد روانگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email