کھاد کے پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، خسرو بختیار

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا کہ کھاد کے پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت ربی فصل کیلئے یوریا کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فرٹیلائرز انڈسٹری کے نمائندگان، پیٹرولیم، فنانس ڈویژن اور وزرات فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ربی فصل2021 – 22 کی کاشت کیلئےیوریا کھاد کی طلب کا تخمینہ 3.2 ملین میٹرک ٹن ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ربی فصل کیلئے یوریا کی طلب کو ملکی پیداوار سے پورا کیا جائے گا ، ربی فصل کیلئے کسانوں کو یوریا کھاد کی دستیابی بروقت اور کم نرخوں پر ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ملکی یوریا  کھاد کی پیداوار سے امپورٹ بل نیچے آئے گا۔

 

The post کھاد کے پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email