پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کے فوائد اورعوام میں خواندگی کے حوالے سے آگہی وشعور پیدا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی نااہلی، غفلت اور لاپروائی کے باعث بدین میں 700 سے زائد اسکول آج بھی بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی کمی اور اسکول کی عمارتوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث 700 سے زائد اسکولز کی عمارتوں کو تعالے لگا کر بند کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسکول کی عمارتیں بند ہونے کے باعث با اثر مقامی افراد انہیں اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں، اسکولز بند ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مسقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1996 کو یونیسکو نے چودہویں جنرل کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہر سال آٹھ ستمبر کو خواندگی کا عالمی دن منایا جائے گا۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email