پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو افغان شہریوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ ملک میں جھوٹی تبدیلی سےجان چھوٹےگی، پاکستان میں تبدیلی آئےگی اوراچھےکیلئےآئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کےمعاملےکاکوئی علم نہیں، چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع پرپارٹی سےمشاورت کرکےبتاؤں گی۔

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب سمیت پورےپاکستان میں حکومت ناکام نظرآئی، نوازشریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم کا امیدوارنامزد کیا توساتھ کھڑے ہونگے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہاکہ مخالفین کوکب تک نااہل کرواتے رہیں گے؟گھناؤنا کھیل کبھی توختم ہوگا، حکومت کی انتقام کی سیاست مزید سامنےآئےگی۔

اس مو قع پر ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں دوبارہ کب ویلکم کررہےہیں؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کےعلاوہ آپ کےپاس کوئی سوال ہے؟

مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں اور آج بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیش کی جانے والی درخواست میں تمام حقائق شامل ہوں گے کہ کیس کیوں بنایا گیا، اس کے محرکات کیا تھے، کون تھا اس کے پیچھے اور کیسے وہ کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ اپیل محض انتقام پر مبنی چیزیں ہیں، مذکورہ درخواست میرے وکلا تیار کررہے ہیں اور اسی درخواست کو جمع کرانے کے لیے میں نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی۔

The post پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email