بچے کی خوبصورت آواز میں اذان نے سب پر سحر طاری کردیا

بچوں کی آواز میں دی جانے والی اذانوں، کی جانے والی تلاوتوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہتی ہیں جو کہ سننے والوں پر ایک جادو کی کیفیت طاری کردیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بچے کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سب پر سحر طاری کردیا ہے۔

یہ بچہ آٹزم کا شکار ہے اور آٹزم کے شکار بچے کو بول چال میں مشکل پیش آتی ہے۔

یہ بیماری بچے کے اظہار خیال کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں وہ بچہ معاشرتی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہوپاتا ہے۔

لیکن سعودی عرب سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بچے کی آواز انتہائی پُراثر اور دل میں اترجانے والی ہے جس کا نام صالح ہے۔

انتہائی درست تلفظ کے ساتھ اذان دینے والے اس بچے کا نام صالح ہے اور یہ کوئی معمولی بچہ نہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ بیماری آٹزم کا شکار ہے۔

 مسجد میں موجود تمام افراد بچے کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے دی گئی اذان سن کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔

اس سے قبل بھی بچوں کی اذان دینے کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھائی دیتی ہیں لیکن کچھ ویڈیو میں ایسی آوازیں ہوتی ہیں جو آنسان کو اپنے خالق سے محبت کا یقین دلانے پر مکبور کردیتی ہیں۔

The post بچے کی خوبصورت آواز میں اذان نے سب پر سحر طاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email