امل کی خالہ کی ڈھولکی پر خوشی دیدنی، سب کی توجہ حاصل کرلی (ویڈیو وائرل)

امل منیب، شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکار منیب بٹ اور اداکار ایمن خان کی بیٹی ہیں جو کہ کچھ روز پہلے 2 سال کی ہوئی ہیں۔

امل منیب کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے والدین کی جانب سے شیئر کی جاتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز منال خان کی ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سب نے بہت رونق لگائی خوب ڈانس کیا اور تصاویر لی گئیں جو کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں۔

ایسے میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے پوری تقریب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہوئی ہے۔

منال خان اور احسن کی ڈھولکی کے فنکشن میں امل منیب کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو  سامنے آئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امل منیب اپنی خالہ کی ڈھولکی میں خوشی کے مارے جھومتے ہوئے ڈانس کر رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں امل منیب کو ڈھول بجاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں وہ ڈفلی کو بجاتے ہوئے ناچ رہی ہیں۔

 

اس کے علاوہ انہیں امل منیب کو منال خان کے ساتھ بھی ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

The post امل کی خالہ کی ڈھولکی پر خوشی دیدنی، سب کی توجہ حاصل کرلی (ویڈیو وائرل) appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email