آئی فون 13 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان

ایپل کمنی کی جانب سے آئی فون 13 کی رونمائی کی تاریخ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جو 14 ستمبر کو آن لائن منعقد ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا یہ جارہا ہے کہ  14 ستمبر کو منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں آئی فون 13 کی رونمائی کی جائیگی۔

آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

 اگر بات کی جائے آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے تو اطلاعات یہ ہیں کہ اس کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا۔

آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے  4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی  فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔

اسکے علاوہ اگر آئی فون 13 کی  بیٹری چارجنگ اسپیڈ کے متعلق بات کی جائے تو اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات یہ ہیں کہ آئی فون 13 کی چارجنگ 25 واٹ کی شرح سے ہوگی اور توقع ہے کہ نیا چارجنگ ریٹ میگ سیف وائرلیس چارجر کو سپورٹ کرے گا۔

آئی فون 13 میں پانی، دھول اور گندگی سے بچنے کی صلاحیت بھی موجود  ہوگی۔

اسکے علاوہ ہ آئی فون 13 میں سیٹیلائٹ کنکٹیوِٹی ہونے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس سے مراد یہ ہے کہ سگنلز نہ ہونے کے باوجود یہ فون میسیجز اور کالز کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

The post آئی فون 13 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email